ابوبکرصدیق فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامی کمیٹی کے ممبر نامزد

 ابوبکرصدیق فاؤنٹین ہاؤس کی  انتظامی کمیٹی کے ممبر نامزد

سمندری(نمائندہ دنیا)چیف کوآرڈینیٹر اخوت پاکستان ابوبکرصدیق چودھری کو فاؤنٹین ہاؤس (لاہورفاروق آباد سرگودھا)کی انتظامی کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا۔

یہ نامزدگی چیئرمین انتظامی کمیٹی فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر امجد ثاقب کی زیرصدارت اجلاس میں موصوف کی ملکی وبین الاقوامی رفاہی خدمات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ ابو بکر صدیق کا تعلق سمندری کے نواحی علاقہ474گ ب سے ہے اور وہ معروف سماجی و سیاسی شخصیت شبیر چودھری کے بڑے فرزند ہیں ۔معززین علاقہ نے ابو بکرکی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں