ضلعی انتظامیہ ،سول ڈیفنس کی یوم شہری دفاع پر آگاہی واک

ضلعی انتظامیہ ،سول ڈیفنس کی یوم شہری دفاع پر آگاہی واک

ہر فرد کوشہری دفاع ،حفاظتی تدابیر سے آگاہی حاصل کرنی چاہئے ،فضل عباس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کے اشتراک سے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر آگاہی واک کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس نے واک کی قیادت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سول ڈیفنس مبشر ربانی،سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس، کمانڈر فیڈرل سول ڈیفنس سمیع اللہ، چیف انسٹرکٹر شکوراور شہریوں نے شرکت کی۔واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہوئی جو پریس کلب،سرکلر روڈ اورکچہری بازارپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پرہنگامی حالات میں امدادی کارروائیوں میں استعمال ہونیوالی مشینری وآلات کی نمائش بھی کی گئی۔

ایڈیشنل ڈی سی نے کہا شہری دفاع کی تربیت بہت بڑی انسانی خدمت ہے اور عالمی دن منانے کا مقصد شہری دفاع کے نظام کو مضبوط رکھنے کا عزم ہے ۔ تنظیم شہری دفاع نے ہر آڑے وقت میں بے لوث انسانی خدمت کا بھاری بیڑہ اٹھایا ہوا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد شہری دفاع کے اصولوں اور حفاظتی تدابیر سے آگاہی حاصل کرے ۔انہوں نے آگاہی واک اور مشینری و آلات کی نمائش کے انعقاد کو سراہا۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے نمائش بھی دیکھی جس میں عوامی آگاہی کیلئے امدادی سرگرمیوں میں استعمال ہونیوالاسازوسامان رکھا گیا تھا جن میں بم ڈسپوزل ربورٹ،بلٹ پروف جیکٹ،بلٹ پروف ہیلمٹ، فولڈنگ سٹریچر،میٹل ڈیٹیکٹرز،گیس ماسک، ایکسکلو سوڈیٹیکٹرز،ایکسیڈینٹل ایوال،الیکٹرک ٹارچ،ڈرل،کٹر،لائف جیکٹ،فلیم کٹر،جمپنگ شیٹ،لائف رنگ،فائر فائٹنگ وریسکیو آپریشن کی دیگر اشیا شامل تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں