علی خامنہ ای کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا : مقررین

علی خامنہ ای کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا : مقررین

عالمی برادری خطے میں کشیدگی کم کرنے ، امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شیعہ علماکونسل پاکستان کے زیر اہتمام ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاجی و مذمتی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی دربار محبوب عالم شاہ سے شروع ہو کر تحصیل چوک تک نکالی گئی شرکانے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ریلی میں شیعہ علما کونسل کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آیت اﷲ علی خامنہ ای عالم اسلام کی بڑی مذہبی و سیاسی شخصیت تھے اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے مقررین نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں