الائیڈ ہسپتال II کوڈونرز کے تعاون سے اینستھیزیا مشین عطیہ
انجمن انسدادِ منشیات کی طرف سے مشین ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال کے سپر د
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انجمن انسداد منشیات الائیڈہسپتال II کو ڈونرزکے تعاون سے 18 لاکھ روپے مالیت کی جدید ترین اینستھیزیا (Anesthesia) مشین عطیہ کی گئی ۔ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر،جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق کے ہمراہ مشین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کے سپرد کی۔ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر علی بیگ،ڈاکٹر عمران، پرویز، افضل جالندھری اور دیگر موجود تھے ۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے جنرل سیکرٹری کی قیادت میں انجمن انسداد منشیات کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ این جی او کی طرف سے ہسپتال کے لئے وسائل کی فراہمی احسن اقدام ہے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مشین ہسپتال میں موجود نہ تھی جسکی فراہمی سے سہولت ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ مشین آپریشن تھیٹر میں بروئے کار لائی جائے گی۔انجمن انسداد منشیات نے ہسپتال کو مزید وسائل کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔