ڈویژنل ماڈل کالج سمن آباد،بحالی کا کام تکمیلی مراحل میں

 ڈویژنل ماڈل کالج سمن آباد،بحالی کا کام تکمیلی مراحل میں

ڈویژنل پبلک سکول وکالجز کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے :کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علمی ترقی کے مشن کے تحت پبلک سکولوں کے نیٹ ورک میں توسیع کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔اس ضمن میں ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی سمن آباد میں ڈویژنل ماڈل کالج کی پرشکوہ عمارت میں تعمیراتی عمل اور تزئین و آرائش اوربحالی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں نئے تعلیمی سال سے باقاعدہ کلاسز شروع ہوجائیں گی۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے گورنمنٹ سکول میں قائم کئے جانے والے ڈی ایم سی کے کلاس رومز سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور جاری کاموں کو شفاف انداز میں بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شدید عوامی مطالبات پر ڈویژنل پبلک سکول وکالجز کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے اور سمن آباد میں ڈی ایم سی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں کم ازکم ایک ایک پبلک سکول کا قیام ناگزیر ہے جس کیلئے کوششیں بروئے کارلائی جارہی ہیں۔ڈائریکٹر سکولز سیل آصف چوہان نے بتایا کہ ڈی ایم سی سمن آباد میں طالبعلموں کے داخلے جاری ہیں۔پرنسپل ڈی ایم سی مرزا یاسین اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں