نگہبان رمضان پیکیج کی ادائیگیوں پر کٹوتی،ریٹیلر کیخلاف مقدمہ
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی جانب سے نگہبان رمضان پیکیج کی ادائیگیوں پر500روپے کٹوتی کرنے والا ریٹیلر مقدمے کی زد میں آگیا۔
ریونیو آفیسر سہیل انور نیازی نے تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج کرایا کہ انہوں نے پٹواری رائے عامر اور گرداور خضر حیات کے ہمراہ چیک کیا تو چک548گ ب کلروالا میں ریٹیلر سمیع اللہ سادہ لوح لوگوں سے فی کس 500 روپے کٹوتی کررہا تھا ۔ریونیو آفیسر سہیل انور نیازی نے دوسرامقدمہ مقصود سکنہ499گ ب کیخلاف فراڈ کا درج کرایا۔