لڑائی جھگڑے کی کال ، پو لیس اہلکار پر کیمیکل پھینک دیا
ملزم نے خود کیمیکل پی بھی لیا، طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑائی جھگڑے کی کال پر پہنچنے والے پولیس اہلکار پر ملزم نے مبینہ طور پر کیمیکل پھینک دیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے باؤ والا میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا جاری تھا کہ اس دوران موقع پر پہنچنے والے اے ایس آئی غلام نبیل پر ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر کیمیکل پھینک دیا گیا اور ملزم نے خود کیمیکل پی بھی لیا۔ تاہم متاثرہ اہلکار اور ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی حالت کا ترے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔