سر گنگا رام کی تاریخی حویلی کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائینگے : کمشنر

سر گنگا رام کی تاریخی حویلی کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائینگے : کمشنر

گنگا رام دیہات کے مکینوں کو معیاری سروسز کی فراہمی بھی ترجیح ہے :راجہ جہانگیر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے چک 591 گ ب گنگا پور بچیانہ تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا اور سر گنگا رام کی تاریخی حویلی، باغات اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سر گنگا رام کی حویلی اور دیگر تاریخی حصوں کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ موجودہ اور نئی نسل کو برصغیر پاک و ہند میں فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اس عظیم شخصیت کی تاریخ سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ کمشنر نے کہا کہ گنگا رام دیہات کے مکینوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی بھی ترجیح ہے جس کے لیے ترقیاتی پیکج منظور کرایا جائے گا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردار بہادر خان ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے وسیع رقبے پر مشتمل باغات کا بھی دورہ کیا اور باغ کی بہتر دیکھ بھال کے لیے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں