چنیوٹ : 4 منشیات فروش گرفتار

 چنیوٹ : 4 منشیات فروش گرفتار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ مہم کے تحت چنیوٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چھ کلوگرام سے زائد ہیروئن اور چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ تھانہ لنگرانہ، کوٹ وساوا، بھوانہ اور رجوعہ کے علاقوں میں کی گئیں۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ضلع بھر میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں