موجودہ ملکی حالات میں کفایت شعاری وقت کی اہم ضرورت :عمرا احمد منے خان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمرا احمد منے خان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی اور ملکی حالات میں کفایت شعاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو پلاننگ کی گئی ہے ، اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ وفاقی اور صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کرنے سے انہیں کوئی مشکلات نہیں ہوں گی، لیکن یہ اقدامات عام عوام کی مشکلات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی نیک شگون ہے ۔ آئندہ دو ماہ کے لیے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں عوامی فلاح کے لیے بچت کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں، وزراء اور معاونین خصوصی کے بیرونی دوروں پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے ، جس سے اربوں روپے کی بچت متوقع ہے ۔