ٹو بہ:عیدالفطر پر جیل قیدیوں کی ملاقاتوں کیلئے خصوصی انتظامات

 ٹو بہ:عیدالفطر پر جیل قیدیوں کی  ملاقاتوں کیلئے خصوصی انتظامات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رانا عرفان سلیمان نے کہا ہے کہ۔۔۔

عیدالفطر کے مذہبی تہوار کے باعث ڈسٹرکٹ جیل کے اسیروں کی اپنے لواحقین سے ملاقاتوں کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور قیدیوں کو ملاقات کے لیے معمول سے زیادہ وقت دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کے عمل کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے اضافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ قیدی عید کے موقع پر اپنے اہل خانہ سے بہتر انداز میں ملاقات کر سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو یاسر حسن سکھیرا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل سمیع اللہ نیازی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں