ڈی سی عائشہ رضوان کا فرنیچر مارکیٹ کا دورہ، بیوٹیفکیشن منصوبے کا جائزہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے سی او ایم سی مرزا مظفر بیگ اور دیگر افسران کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے بازار کی عمارتوں پر ایک ہی طرز کے مطابق ٹائلز اور جھروکے نصب کیے جائیں تاکہ مارکیٹ کو خوبصورت اور یکساں انداز دیا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی تکمیل جلد از جلد یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ فرنیچر بازار شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے اور اس کی تزئین و آرائش سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔