مامون کانجن: میونسپل کمیٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف ملازم کا احتجاج

 مامون کانجن: میونسپل کمیٹی میں مبینہ  کرپشن کے خلاف ملازم کا احتجاج

مامون کانجن (نمائندہ دنیا) میونسپل کمیٹی کے ملازم امین سیال نے پریس کلب مامون کانجن میں احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے میونسپل کمیٹی میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز بلند کی۔

امین سیال کے مطابق ان کے بیٹے کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی اور احتجاج کرنے پر نامعلوم افراد نے ان پر تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں ،دوسری جانب میونسپل کمیٹی افسران نے الزام عائد کیا ہے کہ امین سیال اور زین علی نے سینئر سب انجینئر کی غیر موجودگی میں کمرے کی توڑ پھوڑ کی اور دفتری عملے کو ہراساں کیا، جس کے خلاف تھانہ مامون کانجن میں استغاثہ دائر کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں