گوجرہ: 6 افراد نے 4 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا

 گوجرہ: 6 افراد نے 4 افراد  کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) دو کاروں میں سوار چھ افراد نے چار افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔

چک نمبر 417 ج ب کے نذیر احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ دو کاروں میں سوار ملزمان، جن میں چک نمبر 417 ج ب کے ارشد اور چک نمبر 253 ج ب کے شہباز شامل تھے ، گھر میں داخل ہو گئے ۔ انہوں نے نذیر کے بیٹے اللہ رکھا، پوتے رمضان اور بھانجوں حیدر علی اور محمد رمضان کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں