ٹوبہ :عید پر سکیورٹی انتظامات، پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

ٹوبہ :عید پر سکیورٹی انتظامات، پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کے قیام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے ضلعی پولیس نے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جبکہ۔۔۔

ضلع بھر میں پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔سکیورٹی پلان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ عید سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے جبکہ ڈی ایس پی رینک کے سرکل پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں عید سکیورٹی ڈیوٹی کی پڑتال کا پابند بنایا گیا ہے ۔اسی طرح ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر 22 خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے پولیس نفری تعینات کی جائے گی جبکہ ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو ضلع بھر میں خصوصی گشت پر مامور کیا گیا ہے ۔عید ڈیوٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں نماز عیدالفطر کے اجتماعات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ رضاکاروں اور پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں