رانا قمر کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر

 رانا قمر کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ  رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) معروف سماجی و سیاسی شخصیت رانا قمر نے اپنی رہائش گاہ 240 گ ب میں مسلم لیگ کے رہنماؤں سعید انور بھولا، رشید احمد اعوان اور مشتاق گجر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما سعید انور بھولا نے کہا کہ رمضان المبارک باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور ایسے اجتماعات کارکنوں میں اتحاد اور باہمی رابطے کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔شرکاء نے افطار ڈنر کے دوران ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں