قتل کے مجرم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے معاوضہ کی سزا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم حسنین عرف بگے شاہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ مزید قید کی سزا سنا دی،
جبکہ دوسرے ملزم آصف کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 93 ج ب کا 28 سالہ نوجوان محمد رضوان خان گاؤں سے اڈا دواکھڑی جا رہا تھا کہ دوران ڈکیتی ملزموں نے اس پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے چک نمبر 260 ر ب کے حسنین اور چک نمبر 248 ر ب کے آصف کو گرفتار کیا اور مقدمہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم حسنین کو سخت سزا سنائی جبکہ پانچ لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔