مسلم حکمران امریکی اڈے ختم کرکے اتحاد قائم کریں:آفتاب عظیم بخاری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ۔۔۔
عالم اسلام کے حکمرانوں کو یہود و نصاریٰ کی سازشوں کے سدباب کے لیے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو ختم کر کے باہمی اتحاد اور تعاون قائم کرنا ہوگا۔ عالم اسلام کی بقاء اور تحفظ اسی بات میں ہے کہ وہ کفار کی سازش \"ان کو آپس میں لڑاؤ اور فرقہ واریت پھیلاؤ\" کو ناکام بنائیں۔ ایران کی جرات اور بہادری کو سلام ہے جو بیک وقت ایک نہیں بلکہ دو ایٹمی طاقتوں سے مقابلہ کر رہا ہے اور عرب ممالک سے دشمنوں کو بھی بھگا رہا ہے ۔ خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کی موجودگی مسلم ممالک میں انتشار کی جڑ ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ خلیجی خطے سے امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے سے خطے میں استحکام اور دیرپا امن قائم ہوگا۔