مریم نواز راشن کارڈ :موبائل نمبر کی درستگی کا طریقہ کار جاری

 مریم نواز راشن کارڈ :موبائل نمبر کی درستگی کا طریقہ کار جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے مریم نواز راشن کارڈ کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کے لیے موبائل نمبر کی درستگی کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق، ایسے محنت کش جن کے پاس مریم نواز راشن کارڈ موجود ہے لیکن موبائل نمبر غلط درج ہے ، وہ قریبی بینک آف پنجاب کی برانچ یا برانچ لیس ایجنٹس جیسے UBL Omni، HBL Konnect یا Alfa Pay کے پاس جا کر اپنی شناخت کی تصدیق (Proof of Life / POI) کروا سکتے ہیں۔ تصدیق کے بعد محنت کش اپنا درست موبائل نمبر درج کروا کر باآسانی کیش وصول کر سکتے ہیں۔اسی طرح، پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ وہ محنت کش جنہیں تاحال راشن کارڈ موصول نہیں ہوا اور موبائل نمبر بھی غلط درج ہے ، وہ اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب ترین بینک آف پنجاب کی برانچ میں جا کر موبائل نمبر درست کروا سکتے ہیں۔ درستگی کے بعد انہیں درست نمبر پر چھ ہندسوں پر مشتمل OTP کوڈ موصول ہوگا، جس کے بعد وہ UBL Omni، HBL Konnect** یا Alfa Pay کے ایجنٹ کے پاس جا کر اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے تمام رجسٹرڈ محنت کشوں سے تاکید کی ہے کہ وہ بروقت موبائل نمبر درست کرائیں تاکہ دس ہزار روپے کی کیش وصولی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں