ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور زیرحراست
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے کینال روڈ پر پولیس نے کارروائی کے دوران ڈرائیور کو قابو کر لیا جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔