سمندری :شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شادی شدہ خاتون کو قابو کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
تھانہ صدر سمندری میں عاشق علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو قابو کر کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔