دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور پکڑاگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جو دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کی علامت بن رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔