رمضان اور قرآن استحکامِ پاکستان کے ضامن :پروفیسر محبوب الزماں

 رمضان اور قرآن استحکامِ پاکستان کے ضامن :پروفیسر محبوب الزماں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے زون پی پی 117 کے زیر اہتمام شب بیداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

نزولِ قرآن اور لیلتہ القدر کی ساعتوں میں پاکستان کا معرضِ وجود میں آنا اللہ تبارک و تعالیٰ کی جانب سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے ۔ اللہ رب العالمین نے شبِ قدر میں قرآنِ کریم نازل فرمایا جو نوعِ انسانی کے لیے ہدایت اور دنیا و آخرت کی سعادت کا ذریعہ ہے ۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور یہی نظریہ اس کے استحکام کا ضامن ہے ۔ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب آزادی اور تشکر کا یومِ سعید ہے جبکہ رمضان اور قرآن استحکامِ پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں