ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر شہری حوالات میں بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر پر گانے چلاتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے درد سر بننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاؤڈ سپیکر، ڈیک اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔