سابقہ رنجش،کم عمر لڑکے کو قابو کر کے مبینہ طور پر زخمی کردیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپو رٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر کم عمر لڑکے کو قابو کرکے مبینہ طور پر زخمی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں آصف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے 13 سالہ بیٹے عبدالاحد کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ مبینہ طور پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔