پارک کے باہر سے شہری کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی

پارک کے باہر سے شہری  کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارک میں سیر و تفریح کے لئے آئے شہری کی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم باغ جناح میں شمشاد نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کرکے پارک کے اندر داخل ہوگیا، اس دوران نامعلوم ملزم اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں