مخالفین کا گھر میں گھس کرشہری پر اہلخانہ سمیت تشدد ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے گھر میں گھس کرشہری کو اہلخانہ سمیت مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سردار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسے اہلخانہ سمیت بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔