مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئے شہری کی جیب کا صفایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں شکیل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔