کھلا پٹرول فروخت کرنیوالے 2 دکاندارحوالات میں پہنچ گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2 دکاندارحوالات میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2 دکانداروں کو گرفتار کر لیا جو علاقہ مکینوں کے لئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ ملزموں کے قبضے سے کھلا پٹرول برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔