رکشہ مسافر کی جیب کا صفایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں حسن نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔