وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور گرفتار

 وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرانے پر ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس کی جانب سے وین میں نصب کرایا جانیوالا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیااور مزید تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں