شورکوٹ: 5جواریوں سمیت 6ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا

 شورکوٹ: 5جواریوں سمیت  6ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے 5جواریوں سمیت 6ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر اختر عباس دراج نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 ملزم طیب سکنہ نواں شہر شورکوٹ سٹی کے قبضہ سے 530 گرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے دورانِ گشت نواں شہر میں واقع سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر جواء کھیلنے میں مصروف محمد عثمان ، عنصر عباس ، علی رضا ، ناظم عباس اور یونس رمضان کو گرفتار کر لیا اور ملزموں کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 5 ہزار روپے بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں