سمندری میں پہلی آل پاکستان اوپن بیل گاڑی ریس کا انعقاد
سمندری(نمائندہ دنیا )پہلی چودھری سرفراز لامبا میموریل آل پاکستان اوپن بیل گاڑی ریس عید کے دوسرے روز چک نمبر 49 چونڈا آلہ کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں پاکستان کے ناموربیلوں کے مالکان نے بیلوں کے ہمراہ شرکت کی، ریس میں پہلی پوزیشن ملنگ بیل اور گھوڑا بیل۔ دوسری پوزیشن یمن بیل اور سبزہ بیل جبکہ تیسری پوزیشن شعلہ بیل اور چیڑی بیل نے حاصل کی۔ مہمانان خصوصی حماد رزاق پنسوتا ، نصیر لامبا ، میاں شہباز نے جیتنے والے بیلوں کے مالکان کو انعامات سے نوازا، اس موقع پر شرکاء کا جوش وخروش دیدنی تھا انہوں نے ایونٹ کے آرگنائزر وکیل اسماعیل بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے روائتی کھیل دیہی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔