کمالیہ :سکیورٹی اداروں کا ذیشان کالونی میں آپریشن
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ڈی ایس پی ایس ڈی پی او جاوید اختر کی زیر نگرانی سکیورٹی اداروں کاذیشان کالونی میں سرچ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی او جاوید اختر کی زیر نگرانی سکیورٹی اداروں کے ہمراہ گزشتہ روز ذیشان کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مختلف گھروں، دکانوں اور راہگیروں کی جامع تلاشی لی گئی جبکہ شناختی کارڈز اور دیگر مقامات کو بھی چیک کیا گیا۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔