لڑکی سے مبینہ اغواء کے بعد زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں جعفر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔