ای او بی آئی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ،پنشنرز فورم
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ای او بی آئی پنشنرزنے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا جائے پنشنرز نے کہاکہ۔۔۔
روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے ،ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ پنشنرز کا ایک جائز مطالبہ ای او بی آئی کے تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں دفاتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی ہے کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔