غیر قانونی سگریٹ کیخلاف کریک ڈاؤن، نان ٹیکس پیڈ پیکٹ برآمد
غیر قانونی سگریٹ کیخلاف کریک ڈاؤن، نان ٹیکس پیڈ پیکٹ برآمدتحصیل کوٹمومن میں کریانہ سٹور سے 1600 پیکٹ نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ریونیو اور پیرا ٹیموں کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔تحصیل کوٹمومن میں اسسٹنٹ کمشنر اختر ملک کی قیادت میں کارروائی کے دوران ایک کریانہ سٹور سے لوکل برانڈ کے 1600 پیکٹ نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد کر لیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔