آ ر پی او کی زیر صدارت و یلفیئر کمیٹی کا اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرمحمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ریجنل و یلفیئر کمیٹی کا اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا۔
جس میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب،اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک ، اکاونٹنٹ حافظ سجّاد،انچارج ویلفیئر قیصر عباس موجود تھے ۔اجلاس میں پولیس افسران و اہلکاروں کی طرف سے ویلفیئر کے لیے دی گئی درخواستیں زیر غور لائی گئیں اور ویلفیئر فنڈ سے رقم دئیے جانے کی منظوری دی گئی۔