رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کا ملیر کا دورہ،ضلعی سیکریٹریز اطلاعات کے ساتھ اجلاس
کراچی (سٹی ڈیسک )رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ملیر کا دورہ کیا، جہاں پیپلز پارٹی ملیر کے ضلعی اور پی ایس سطح کے اطلاعات سیکرٹریز کے ساتھ پارٹی امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آصف خان اور شکیل چودھری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ملیر کے اطلاعات سیکرٹری شاہجہان خان نے ملیر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں آغا طارق پٹھان، نعیم عباسی، عبدالستار بٹ، دل جان مروت، طارق جان، منیر ایوب بلوچ، رستم شاہزیب، علی گوہر ابڑو اور ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ شیراز بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے ملیر کے شعبہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے پروگرامز، میٹنگز اور تقریبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے نچلی سطح تک پہنچایا جائے ۔سندھ حکومت اور کے ایم سی کے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں عوام تک پہنچائیں۔