جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے ابو شاہین فاروقی ہال میں سیمینار

جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے ابو شاہین فاروقی ہال میں سیمینار

جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے ابو شاہین فاروقی ہال میں سیمینار ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، صحافیوں کیلئے سیکھنا ناگزیر ہو چکا :مقررین

بھیرہ (نامہ نگار)جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لیے بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) اور AIاردو کے اشتراک سے ابو شاہین فاروقی ہال میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں ماہرِ ٹیکنالوجی حامد بشیر نے شرکاء کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)کے مؤثر استعمال پر عملی تربیت فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اے آئی کی بنیاد پر نئے ٹولز متعارف ہو رہے ہیں، جن کی مدد سے خبر نویسی، ویڈیو ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے کام کو نہ صرف تیز بلکہ زیادہ مؤثر بنایا جا سکتا ہے ۔صدر بھیرہ پریس کلب شاہین فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کا مقصد ممبران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ میدان میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

آئی ٹی ماہر مظہر اقبال بھٹی نے سیمینار کے انعقاد پر پریس کلب انتظامیہ، خصوصاً صدر شاہین فاروقی اور ظفر اقبال کھوکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور اگر اسے درست انداز میں سیکھ لیا جائے تو یہ ڈیجیٹل دنیا میں کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے ۔سیمینار میں گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ کے سابق ہیڈ ماسٹر عبدالباسط، محمد کامران، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شیخ شہزاد محمود، احتشام الحسن شامی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں