کندیاں چرچز کی سکیورٹی سخت، اضافی نفری تعینات
کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے احکامات پر کندیاں، چشمہ سمیت ضلع بھر کے چرچز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلع کے تمام چرچز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ عبادات کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے ۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی اوز خود چرچز کا دورہ کر رہے ہیں اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔میانوالی پولیس کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔