ایران جنگ سے خطے کا امن تباہ، معیشت متاثر ،شاداب رضا
امن کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی جنگ مسائل کا حل نہیں بنتی،اقوام متحدہ فوری کردار ادا کرے ،سربراہ سنی تحریک
کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ امن کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ،جنگی شدت میں اضافہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے قابل مذمت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ،اسرائیل اور امریکا جنگی جرائم کے عالمی اور خطرناک مجرم ہیں ۔گزشتہ روز جنگی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شاداب رضا نے کہا کہ فلسطین وغزہ کی صورتحال اور انسانیت سوز اسرائیلی مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں ،جنگ سے عالمی سطح پر معیشت کو نقصان ہورہا ہے ،دنیا کے امن پسند حلقوں کی جانب سے ایران ،امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں نہ صرف خطے کا امن تباہ ہورہا ہے بلکہ انسانی جانیں بھی ضائع ہورہی ہیں ،ہم عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور تمام بااثر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس جنگ کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات کریں ،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی اور بد امنی کا سبب بنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ طاقت کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،امریکہ اور اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں ،تما م فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں۔