گندم کی فصل کو آگ سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

گندم کی فصل کو آگ سے بچانے  کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی کے سیزن میں آگ لگنے سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان ہوتا ہے، جس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں کچرا جلانے ، سگریٹ نوشی اور فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے اجتناب کیا جائے ۔ اگر آگ لگانا ضروری ہو تو ہوا کے رخ کو مدنظر رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے فصل کو آگ کے خطرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں