ویجیلنس کمیٹی اجلاس، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر زور

 ویجیلنس کمیٹی اجلاس، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر زور

کم از کم اجرت، سوشل سکیورٹی کارڈز اور بھٹہ مزدوروں کے مسائل پر گفتگو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طارق عثمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح، چائلڈ لیبر کے خاتمے اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ افسران اور نمائندوں نے اپنی کارکردگی اور تجاویز پیش کیں جبکہ کم از کم اجرت، سوشل سیکیورٹی کارڈز اور بھٹہ مزدوروں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے باہمی تعاون سے مزدوروں کے مسائل کے حل اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں