گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کم عمر لڑکے کو اغواکر لیا

گھر کے باہر کھیلتے ہوئے  کم عمر لڑکے کو اغواکر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغواکر لیا گیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے مانانوالہ میں سجاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 13 سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران ملزمان مبینہ طور پر اسے قابو کرکے اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں