بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری کر نیوالے 2 ملزم گرفتار
محکمانہ ٹیموں کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارروائی ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری کرنے والے دو ملزموںکو رنگے ہاتھوں قابو کر دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر بھاری مالیت کی بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کیا جا رہا تھا کہ اس دوران محکمانہ ٹیموں کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملز موں کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے گرفتار ملز موں سے بھاری مالیت کی تاریں اور دیگر سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دیگر ملز موں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔