ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ ، شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

 ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ ، شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

درخت لگانا نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے :پروفیسر ساجد محمود

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس سکول پروفیسر ساجد محمود کہوٹ نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پروفیسر ساجد محمود کہوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے ایک بہتر اور صحت مند مستقبل کی ضمانت بھی ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور انکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسکے ذریعے ہم ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا سکتے ہیں۔طلبہ میں شجرکاری کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں