ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت

ناقص کام یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، سخت کارروائی ہو گی:عمر عباس

کمالیہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے وہ خود مختلف ترقیاتی سائٹس کے مسلسل دورے کر رہے ہیں جبکہ کنسلٹنٹس اور متعلقہ ایجنسیز سے علیحدہ رپورٹس بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ کام کے معیار پر مکمل نگرانی رکھی جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار کمالیہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی، چیف آفیسر علی رضا سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔انہوں نے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام معیاری میٹریل کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کام یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں