سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول

کراچی: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہو گئے۔

سٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں، 20 اپریل کو ویلیو ڈیٹ پر ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔

سعودی عرب سے موصول رقم 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں