ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے۔

کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ کا مرکزی اجتماع ہوا، عید کی نماز میں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عید کے اجتماعات میں ملک میں امن و سلامتی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جو کہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ قربانی کے مراحل پُرامن انداز میں مکمل ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں